the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
دنیا کے نمبر ون بلے باز اور موجودہ سیزن میں زبردست فارم میں چل رہے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کے تیز گیند باز مشیل اسٹارک نے کوہلی کا وکٹ لیا۔

وراٹ کوہلی تین سال بعد کسی ٹیسٹ میچ میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے ہیں، اس سے پہلے 2014 میں انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ کوہلی کے کرکٹ کیریئر میں یہ پہلا موقع ہے، جب وہ ہندوستان میں کسی ٹیسٹ میں کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔

وراٹ کوہلی کیریئر میں پانچ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، لیکن ہندوستانی زمین پر کبھی ایسا موقع نہیں آیا ، جب انہوں نے کھاتہ نہیں کھولا ہو۔ مشیل اسٹارک نے ہندوستانی کپتان کو دوسری ہی گیند پر پہلی سلپ میں اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

کوہلی کے کیریئر کے دلچسپ اعدادو



شمار

كوهلي ٹیسٹ کیریئر میں پانچویں اور ہندوستان میں پہلی مرتبہ زیرو پر آؤٹ۔

كوهلي 2014 انگلینڈ دورے پر تین مرتبہ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے۔

انگلینڈ دورے کے بعد کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں وہ پہلی مرتبہ زیرو پر آؤٹ ہوئے ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل 104 اننگز کے بعد کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

كوهلي آخری مرتبہ کارڈف ون ڈے (2014) میں انگلینڈ کے گیند بازوں نے کوہلی کو کھاتہ کھولنے نہیں دیا تھا۔

انگلینڈ دورے پر ہی 2014 میں کوہلی اس کے پہلے ٹیسٹ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

کوہلی اس سیزن میں زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے وریندر سہواگ کے ایک گھریلو سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔

سہواگ کے نام ایک گھریلو سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ تھا۔

انہوں نے 2004-05 کے گھریلو سیزن میں 1105 رنز بنائے تھے۔

کوہلی نے اس ٹیسٹ سے پہلے 1168 رنز بنائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.